جنرل منیجر ریلوے آفتاب کیخلاف کرپشن الزامات پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز

جنرل منیجر ریلوے آفتاب کیخلاف کرپشن الزامات پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)جنرل منیجر ریلوے آفتاب اکبر کیخلاف کرپشن الزامات پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔ موصوف نے ریلوے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے اور کرپشن کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنالئے ہیں۔ جنرل منیجر ریلوے آفتاب کیخلا ف نیب حکام کو درخواستیں ملی تھیں جس میں موصوف کیخلاف بھاری کرپشن کا مواد مل گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے کے کرپشن میں ملوث اعلٰی افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ان افسران نے ریلوے کے سامان چوری کرکے بھاری مال بنایا ہے۔ جنرل منیجر ریلوے آفتاب کئی سالوں سے محکمہ میں اہم اور منافع بخش پوسٹ پر تعینات ہیں اور بد عنوانی کے تحت بھاری مال کما چکے ہیں۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد جنرل منیجر آفتاب نے اپنی سازشوں کا جال بچھانا شروع کردیا ہے
جنرل منیجر ریلوے