سراج الحق کی سید منور حسن سے ملاقات، عیادت کی

سراج الحق کی سید منور حسن سے ملاقات، عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے جماعت اسلامی پاکستا ن کے سابق امیر سید منور حسن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور عیادت کی۔ ان کی مزاج پرسی کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سیکریٹری کراچی عبد الوہاب،مرکزی میڈیا کو آر ڈی نیٹر سرفراز احمد، نائب امیر مسلم پرویز،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور سیدمنور حسن کے داماد سعد بھی موجود تھے۔