پاکستان کو فائدہ ملنے کی خاطربھارت کے انگلینڈ سے جیتنے کی دعائیں مانگتے رہے: شوبز شخصیات

پاکستان کو فائدہ ملنے کی خاطربھارت کے انگلینڈ سے جیتنے کی دعائیں مانگتے رہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ ا گر بھارت میچ جیت جاتا تو پاکستان کو فائدہ ہوتا اسی وجہ سے پاکستانی بھارت کے جیتنے کی دعائیں کرتے رہے۔اسی حوالے سے گلوکار عدنان سمیع نے ٹویٹ کیا کہ میچ میں پاکستانی کرکٹ شائقین کا بھارت کو سپورٹ کرتے دیکھ کر مجھ بہت اچھا لگا۔جو کہ بھائی چارے اور امن کا بھی پیغام دیتا ہے۔ایک دوسرے سے محبت کرنے سے خاص اور کچھ بھی نہیں ہے۔اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ میجر صاحب آپ اپنی ڈیوٹی پر دھیان دیں جو کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے آپ کو سونپی گئی ہیں۔یہ بات مت بھولیں کہ آپ کے پاس میجر کا اعزازی رینک ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی کافی متحرک نظر آئے۔ایک طرف جہاں پاکستان اور بھارت کے عوام امن کو فروغ دینے میں مصروف تھے وہیں کچھ بھارتی آرٹسٹس کی جانب سے ایسے ٹویٹس بھی سامنے آئے جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی۔ ایسے میں عدنان سمیع کا بھی پاکستان مخالف ٹویٹ آیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان سمیع کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے حوالے سے ایک الگ ہی ٹرینڈ بن گیا جس میں انہیں بھارت میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جانے لگا۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،لائبہ علی،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ یہ وہ ہی عدنان سمیع ہے جس نے پاکستان سے غداری کی اور وہ ہمارے وطن عزیز کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارتی فضائیہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا تھاکہ نریندر مودی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔ اور ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے لئے بھی عقیدت کا اظہاربھی کیا تھا۔ اس نے غدار کی نئی رقم تاریخ کرکے خود کو دور حاضر کا میر جعفر اور میر صادق ثابت کیا ہے۔پاکستانی قوم اس کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی یہ دھوبی کا کتا بنے گا جو نہ گھر کا نہ گھاٹ کا ہوتا ہے۔تاریخ میں غداروں کا ہمیشہ بھیانک انجام ہوا ہے اس شخص کے ساتھ جو ہوگا وہ دنیا دیکھے گی۔

مزید :

کلچر -