فلم ”کتاکشا“ کا10 روز میں ایک کروڑ ترانوے لاکھ روپے کا بزنس

فلم ”کتاکشا“ کا10 روز میں ایک کروڑ ترانوے لاکھ روپے کا بزنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لکھاری و ہدایتکار ابوعلیحہ کی سائیکولوجیکل ہارر فلم ”کتاکشا“ نے دس یوم میں ایک کروڑ ترانوے لاکھ روپے کماکر پاکستان کی سب سے کامیاب ترین ہارر فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابوعلیحہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ان کا فلم کی نیٹ فلیکس اور قومی ٹی وی پریمئر کے لئے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد چند ہی ماہ میں فلم ان پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ اکیس جون کو پاکستان بھر میں ریلیز ہونے والی فلم کتاکشا پہلے ہی ماہ اگست میں لندن میں ہونے والے انٹرنیشنل فرائٹ فیسٹیول میں نمائش کے لئے منتخب ہوچکی ہے۔ جس کے بعد فلم کی بیرون ممالک نمائش کے امکانات بھی کافی روشن ہیں۔

مزید :

کلچر -