ملکی ترقی کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے،احسن خان

ملکی ترقی کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے،احسن خان
 ملکی ترقی کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے،احسن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل احسن خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے اور عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے۔ ہم اپنے ملک پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔فلم انڈسٹری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ نئے لوگ بہترین کام کررہے ہیں جبکہ پرانے لوگ ماضی سے ہی باہر نہیں نکل رہے۔انہیں چاہئے کہ نئے لوگوں سے مل کراستفادہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینما گھروں کی مہنگی ٹکٹ نے عام لوگوں سے تفریح چھین لی ہے۔ پہلے سو دو سوروپے کی ٹکٹ ہوتی تھی اور اب سات آٹھ سو روپے کی جس کے ساتھ کھانا پینا بھی،جو کسی بھی عام شہری کے لئے ممکن نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -