مہمند، غلنئی بازار میں آل قبائلستان قومی مومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

مہمند، غلنئی بازار میں آل قبائلستان قومی مومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، غلنئی بازار میں آل قبائلستان قومی مومنٹ ضلع مہمندکے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا صوبہ دو اور گو انضمام گو کے نعرے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں آل قبائلستان قومی مومنٹ کے زیر اہتمام انضمام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ظہیر اللہ، احسان اللہ، سیف اللہ، فاروق اجمل، بختیار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انضمام سے قبائلی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ یہ ایف سی آر سے بد تر قانون ہے۔ اور ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انضمام کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیکر سابقہ نظام میں ہمیں تبدیلی دلائے۔ یا ہمیں قبائلستان صوبہ دیا جائے۔ تاکہ ہم اپنے فیصلے اپنے رسم و رواج کے مطابق کر سکیں۔ مظاہرین احتجاج کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔