خیبر، پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ، ٹکٹ شاہد شنواری کو دے دیا گیا

خیبر، پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ، ٹکٹ شاہد شنواری کو دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ضلع خیبر (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف اور آئی ایس ایف لنڈی کوتل پی کے 105 کے ورکرز غلام حیدر آفریدی، فخر الدین شینواری، صدام شینواری ذیشان شینواری و دیگرنے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈنے میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے پی کے 105 کا ٹکٹ شاہد شینواری کو دے دیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری پی ٹی آئی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار الحاج شیر مت خان آفریدی کو سپورٹ کر رہاہے اور انکے لئے مہم چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری پی ٹی آئی ٹکٹ سے قومی اسمبلی کے رکن بن گئے جس کو پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز نے الیکشن میں مکمل سپورٹ کیا لیکن اب انہوں نے صوبائی انتخابات میں حلقہ پی کے 105 میں پی ٹی آئی کے امیدوار شاہد شینواری کی بجائے آزاد امیدوار الحاج شیرمت خان آفریدی کو سپورٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی پی کے 105میں پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچ رہی ہے اسلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کے خلاف ایکشن لے اور پی ٹی آئی پی کے 105 کے حلقے کی ساکھ کو بچائیں۔ غلام حیدر آفریدی اور فخرالدین شینواری کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کی پارٹی خلا ف ورزی کے خلاف آج سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں وہ جمرود پریس کلب، پشاور پریس کلب اور بنی گالہ میں میں بھی اس حوالے سے آوازاُٹھایئں گے انہوں نے کہا کہ الحاج شیرمت خان آفریدی پارٹی ٹکٹ سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ الیکشن میں پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کا احترام کرینگے تاہم ٹکت نہ ملنے پر انہوں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جو کہ پارٹی کی آئینی خلاف ورزی ہے جس کا پاکستان تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ نورالحق قادری آزاد امیداور الحاج شیرمت خان آفریدی کو سپورٹ کررہے ہیں اسلئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کے خلاف ایکشن لیکر پارٹی کی ساکھ کو بچائیں