25جولائی کو پی ٹی آئی حکومت کیخلاف یوم سیاہ کے حوالے سے تاریخی اجتماع ہوگا، مولاناعطاء الحق

25جولائی کو پی ٹی آئی حکومت کیخلاف یوم سیاہ کے حوالے سے تاریخی اجتماع ہوگا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے اعلان کیا ہے کہ 25جولائی کو پی ٹی آئی حکومت کی ایک سال پورے ہونے پر بد ترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بد حالی کے خلاف جے یو آئی کے زیر اہتمام پشاور میں تاریخی یوم سیاہ اور ناموس رسالت ملین مارچ کے حوالے سے ایک تاریخی اجتماع عام ہو گا جس سے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خصوصی شرکت کرینگے۔ ان خیالات کااظہار مدرسہ دارالعلوم منصبدار میں سیرت النبی ﷺ اور شان صحابہ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے چودہ جولائی کو پشاور میں ناموس رسالت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا جب کہ پچیس جولائی کو اے پی سی نے حکومت کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا اس لئے اس دو دن کے پروگراموں میں کارکنوں کی شرکت باعث تکلیف تھی اس لئے جے یو آئی نے دونوں پروگراموں کو ایک ہی دن یعنی پچیس جولائی کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال کے دوران ملک کی تاریخ میں بے روزگاری، بد ترین مہنگائی میں اضافہ کرنے کے علاوہ تمام ادارے اور ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں ملک دیوالیہ ہونے کو قریب ہے اس معاشی بد حالی کے خلاف اے پی سی نے پچیس جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ جے یو آئی پچیس جولائی کو یوم سیاہ کے ساتھ ساتھ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا اجتماع بھی منعقد کر رہی ہے جس میں صوبہ بھر کے علماء کرام، کارکن اور عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بلین ٹریز منصوبے میں اربوں روپے کرپشن کو چھپانے کے لئے صوابی سمیت مختلف اضلاع میں پہاڑوں میں درختوں کو آگ لگا دی تاکہ بلین ٹریز منصوبے کے تحت ہونے والی شجر کاری کو ختم کر کے اپنی چوریوں کو چھپا سکے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اللہ اور ان کے صحابہ کرام کے ناموس کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ صحابہ کرام جیسے دنیا کے بہادر ترین قوم کو ڈرنے اور لوٹ مار کہنے والوں نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے لہٰذا فوری طور پر مسلمانوں سے معافی مانگیں ورنہ اللہ پاک کے غذب سے نہیں بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے علماء حق نے ہمیشہ دین اسلام کی سر بلندی اور نظام نفاذ شریعت کے لئے عملی کر دار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس کے لئے عملی کر دار ادا کر تے رہیں گے کانفرنس سے مولانا محمد ہارون حنفی، مولانا جہانزیب مظہری، مفتی فضل رازق، مولانا محب اللہ عزیزی، مولانا صاحبزادہ محمد آمین، مولانا ولی اللہ، مولانا محمد نعیم حقانی، مولانا فیض الامین حقانی، مولانا افطار جان، سید علی باچا، مولانا غنی سید باچا، مولانا فاضل اور مولانا ابراہیم مظہری وغیرہ نے بھی خطاب کیا#