سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، عمائدین

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، عمائدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) سی این جی کے قیمتوں میں 22روپے کلواضافہ مالاکنڈکے عوام نے مستردکرتے ہوئے عوام پراپنے ہی حکومت سے ڈرون حملہ قراردیا۔تبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے حکمرانوں نے عوام کی زندہ گی عذاب بنادی فوری طورپرمہنگائی کے طوفان کوختم کرکے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے سی این جی کے قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرکے 22روپے فی کلواضافہ کیاجومالاکنڈکے عوام نے مستردکردیااس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈنے ایک فورم میں اہتمام کیافورم میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمابٹ خیلہ کے ناظم سکندرحیات خان جمعیت علماء اسلا م کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ جماعت اسلامی کے راہنماسابق امیدوارصوبائی اسمبلی امجدعلی شاہ قومی وطن پارٹی کے راہنماسابق امیدوارقومی اسمبلی ظفریاب خان سابق امیدوارصوبائی اسمبلی محمدابرارخان پاکستان پیپلزپارٹی شہیدبھٹوگروپ کے ضلعی صدرمحمدزادہ بھٹوعوامی نیشنل پارٹی کے صدرمحمدریاض خان مسلم لیگ (ن)کے راہنماظاہرشاہ پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے مگراقتدارمیں اکراپنے تمام وعدے بھول گئے اورعوام کے زندہ گی اجیرن کردی گزشتہ دورحکومت میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خود کنٹینرپرکھڑے ہوکربجلی اورگیس کے بل جلادئے تھے کہ اس میں حکومت نے عوام سے زیادتی کی ہے مگراب وہ خوداقتدارمیں اکرمہنگائی میں تاریخی اضافہ کردیاہے جس کی وجہ سے عوام کی ز ندہ گئی اجیرن ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت چنددنوں کامہمان ہے کیونکہ وہ خوداگے نہیں چل سکتی اورمہنگائی میں اس لئے اضافہ کرتے ہیں کہ عوام سڑکوں پرنکل آجائیں اورہمیں بھاگ جانے کابہانہ مل جائے انہوں نے کہاکہ حکومت چلانا عمران خان کی بس کی بات نہیں ہے وہ عوام کے بہترمفادات میں مستعفی ہوجائے۔