جنوبی وزیر ستان ،برکی قبائل پی کے 113 پر آزاد امیدوار کی حمایت

جنوبی وزیر ستان ،برکی قبائل پی کے 113 پر آزاد امیدوار کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جنوبی وزےرستان (نمائندہ خصوصی)برکی قبائلیوں کا پی کے 113پر آزاد اومیدوار عارف زمان برکی کی حمایت کا اعلان کردیا میاں شکار جن زیارت اپر کانی گرم کے مقام پر لوئر اور اپر کانی گرم کے عمائدین و عوام کا گرینڈ جرگہ جرگہ میں لوئر اور اپر کانی گرم کے برکی اقوام کے علاوہ سید،پیرقبیلوں کے عمائدین کی بھی شرکت عارف زمان برکی کو آزاد حیثیت سے کامیاب کرکے بعد آزاں تحریک انصاف میں شولیت کریں گے جنوبی وزیرستان یکم جولائی2019ء(نامہ نگار ) سابقہ فاٹا کے قبائلی اضلاع میں 20جولائی کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے قبائلی جرگوں و میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں یکم جولائی 2019ءکو قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر کانی گرم کے میاں شکار جن زیارت کے مقام پر گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ۔جرگہ میں لوئر کانی گرم اور اپر کانی گرم کے برکی قبائل کے عمائدین و تمام ذیلی شاخوں کے مشران و ملکانان کے علاوہ سید،پیر قبیلوں کے تمام ذیلی شاخوں کے عمائدین ومشران اور اپر کانی گرم کٹکمار قبائل کے عمائدین و پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔جرگہ میں ملک عرفان الدین برکی،پیر قدرت شاہ،پیرعبدالرووف شاہ ،ڈاکٹر تاج محمد ،تاج علی برکی،خوژ محمد برکی ،گل زار شاہ برکی،طارق برکی، ، ملک حبیب برکی میخیل،شاہ جہان میخیل ،ملک شیوا خان خکانی ،علی برکی، ،ملک سید عالم شاہ برکی ،آمیرنواز برکی، ،رحمت اللہ برکی،قیضار خان برکی،اور دیگر عمائدین و پی ٹی آئی کے کارکنوں و عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صوبائی اسمبلی پی کے 113پر آزاد اومیدوار عارف زمان برکی کی حمایت کریں گے۔اور پی کے 113پر انھیں بھاری اکثیر سے کامیاب کرانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شولیت کریں گے۔اس موقع پر پی کے 113سے آزاد حیثت سے انتخاب لڑنے والے آزاد اومیدوار عارف زمان برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپر کانی گرم اور لوئر کانی گرم کے عمائدین و عوام کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان پر جو اعتماد کرکے 20جولائی کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں مجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کرنے کا جو اعلان کیا ۔اس اعلان کو میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپر کانی گرم اور لوئر کانی گرم کے اقوام کا شکریہ ادا کرسکوں ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے قوم کو اختیار دیا ہواتھا قوم نے مجھے آزاد حیثت سے لڑنے کا جو فیصلہ کیا وہ مجھے قبول ہے۔اور ان شاءاللہ وہ بھرپ ور طریقے سے الیکشن لڑیں گے۔اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔جرگہ میں تمام اقوام کے عوام اور عوام نے عارف زمان برکی کی کامیابی اور قوم کی اتفاق و اتحاد کی اجتماعی دعا کی ۔