باجوڑ کو تجاوزات اور منافع خوروں سے پاک کرینگے،اے سی خار

باجوڑ کو تجاوزات اور منافع خوروں سے پاک کرینگے،اے سی خار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، اسسٹنٹ کمشنر خار انورالحق نے کہا کہ ہے کہ باجوڑ کے بازاروں میں تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے اور کمشنر ملاکنڈ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کے قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر صحافی فضل حکیم خان، عرفان اللہ جان، طاہر خان درانی، زاہد جان، حنیف اللہ، گل احمد جان، سمیع اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اے سی خار انورالحق نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ کے خصوصی ہدایت پر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کریں اور تعمیری تنقید کرکے ہمارے کوتاہیوں کی نشاندہی کریں۔ انورالحق نے مزید کہا کہ خار سب ڈویژن کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے روک تھام کیلئے دوکانداروں کو اشیائے خوردونوش کے فروخت کے وقت صارفین کو رسید دینا لازمی ہوگا اور بہت جلد اس حوالے سے تمام دوکانداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل سے حکومت کو آگاہ کریں اور وزیر اعظم شکایت سیل پورٹل کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔