ٹی ایم اے چارسدہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوزر کھیں، محمد فیاض

ٹی ایم اے چارسدہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوزر کھیں، محمد فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ٹی ایم اے چارسدہ اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر تاجر اتحاد ٹی ایم اے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کریگی۔ محمد فیاض۔تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد تنگی روڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر محمد فیاض منعقد ہو ا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری صاحب شاہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاداب، وحدت خان، قیصر خان، شہر یار، واجد، یاسر، عاطف خان اور فضل ربی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر محمد فیاض اور دیگر نے ٹی ایم اے پر کھڑی کی گئی اور کہا کہ ٹی ایم اے اہلکار صرف دکانداروں سے ٹیکس کی ادائیگی پر تنگ کر تے ہیں لیکن تاجروں کو سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم کے حدود میں جتنے بھی پلازے ہیں ان کے تاجر اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کا بندوبست کیا ہو ا ہے۔ بازار میں سٹریٹ لائٹس کافی عرصہ سے خراب ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جبکہ بوسیدہ پائپ لائنوں میں گندہ پانی آنے سے طرح طرح کے بیماریاں جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ ٹی ایم اے اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر تاجر اتحاد ٹی ایم اے چارسدہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کریگی۔