کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان

کوہاٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوھاٹ نے میٹرک سالانہ امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے طلباء میں کیڈٹ کالج کے طالبعلم جبران مصطفی نے 1045 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ ہی کے اویس احمد اور کامران حمید نے بالترتیب 1042 اور 1041 نمبر حالص کرکے بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی بورڈ گزٹ کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم جبران مصطفی نے 1045 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی‘کیڈٹ کالج کوھاٹ ہی کے اویس احمد اور کامران حمید نے بالترتیب 1042 اور 1041 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹل ھنگو کی طالبہ یسریٰ ایاز نے 879 نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی سدرہ افضل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ کوھاٹ اور فرشتہ ثناء گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹل ھنگو نے 872 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بلی ٹنگ کوھاٹ کی طالبہ ماہم گل نے 865 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق دہم سائنس گروپ میں 31245 امیدواروں نے شرکت کی اور 27316 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 87.43 فیصد رہا دہم آرٹس گروپ میں 6355 امیدواروں نے شرکت کی اور 3873 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 60.94 فیصد رہا مجموعی طورپر دہم میں کل 37600 امیدوار شامل ہوئے جبکہ 31189 پاس ہوئے اورانکانتیجہ 82.95 فیصد رہاجماعت دہم سائنس گروپ میں 30890 امیدواروں نے شرکت کی اور 20821 امیدوار کامیاب قرار پائے نتیجہ 67.40 فیصد رہا نہم آرٹس گروپ میں 6072 امیدواروں نے شرکت کی اور 2255 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 37.14 فیصد رہا مجموعی طورپر نہم میں کل 36962 امیدوار شامل ہوئے جبکہ 23076 پاس ہوئے اور ان کا نتیجہ 62.43 فیصد رہا مجموعی طورپر کلاس نہم اور دہم میں کل 74562 امیدواروں نے شرکت کی کل 54265 امیدوار کامیاب قرار پائے اور اسی طرح مجموعی نتیجہ 72.78 رہا مہمان خصوصی ضلع ناظم نسیم آفریدی اور بورڈ کی طرف سے چیئرمین محمد الیاس آفریدی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو نقد انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔

مزید :

صفحہ اول -