حکومت نے 569اشیاء پر ریگو لیٹری ڈیوٹی بڑھا دی، در آمدی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی کی وصولی شروع

حکومت نے 569اشیاء پر ریگو لیٹری ڈیوٹی بڑھا دی، در آمدی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے 569 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی،اب موبائل فون ہو یا گاڑی،اسلحہ،جیولری اور پرفیوم سب مہنگا ملے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیونے بہت سی درآمدی اشیا پراضافی ڈیوٹی وصول کرنا شروع کردی۔سونے کے بعد خواتین کیلئے نقلی زیورات اور جیولری خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔ پھلوں کا جوس، شہد، خشک میوہ جات، کافی، صابن، پرفیوم اور کپڑوں کی قیمت میں بھی 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔اسی طرح پنیر اور دہی پر بھی اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد ہو گئی ہے۔ موبائل فونز ساڑھے سولہ ہزار روپے تک مہنگے ہوں گے۔بیرون ملک سے آنے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں 70 سے 90 فیصد درآمدی ڈیوٹی لگائی گئی جبکہ سائیکل منگوانے پر بھی10 فیصد ڈیوٹی دینا ہو گی۔
 وصولی شروع

مزید :

صفحہ اول -