سراج الحق کی دریس بختیار کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت

سراج الحق کی دریس بختیار کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینئر صحافی ادریس بختیار مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں مونس بختیار، ارسلان بختیار اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔ مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ سراج الحق نے ادریس بختیارکی خدمات اور ان کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں محنت اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ادریس بختیار صحافت کے میدان میں ایک معتبر نام تھے اور ان کے نام اور کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب، نائب امیر مسلم پرویز، مرکزی میڈیا کوآر ڈی نیٹر سرفراز احمد اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔