مزاروں پر کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکس رکھوائے جائینگے، وزیر اوقاف پنجاب

مزاروں پر کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکس رکھوائے جائینگے، وزیر اوقاف پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے و یژن کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں اصلاحاتیعمل کو تیزی سے پایہ تکمیل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف و مذ ہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی زیر صدرات عوامی جمہوریہ چین کی مشہور بین ا لا قوامی کمپنی ہوواوے کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر ایڈمن آ فتاب احمد،ڈائریکٹر پرو جیکٹ،حامد مسعود وڑائچ کے علاوہ ہوواوے کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گھاو و اور مینجر فواد الحق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر اوقاف پیرسعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چائنہ کی ہواوے کمپنی کے شتراک سے صوبہ بھر کے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجراء کرے گی۔تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا۔تمام نذرانہ بکسوں کی نگرانی و مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے ماسٹر کنٹرول روم سے کیا جائے گا۔مقررہ تاریخ پر جب تمام نذرانہ بکسوں کو کھولا جائے گا۔ اس مو قع پر نامزد کردہ کمیٹی کے ممبران اور بنک کے افسران بھی موقع پر موجود ہوں گے جو اپنی نگرانی میں رقوم کی گنتی کا عمل شروع کرینگے۔ یہ عمل کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اپنانے کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کرپٹ اور دھوکہ باز مافیا کے خلا ف موقع پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے عمل میں آنے والے ہر قسم کے عناصر کی سر کوبی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ اوقاف کے تمام شعبہ جات کے افسران کوتمام ٹار گٹ کے حصول کے لئے ٹائم فریم فراہم کر دیا گیاہے۔انہوں نے اجلاس کو بتا یاکہ دنیا بھر سے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے،جبکہ ملکی و غیر ملکی زائرین کے لئے پہلے ماڈل ”سہولت ڈیسک“ بادشاہی مسجد کے سامنے واقع عالمگیری پارک میں قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تما م ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ایسے ملازمین کی بھی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں جو سرکاری فرائض کو ایمانداری سے ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے تمام ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو لاگو کرنالازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔
وزیر اوقاف