پشاور میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں تیزی،متعدد گرفتار

پشاور میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں تیزی،متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے متعدد کامیاب کارروائیاں کی ہیں، شہر بھر میں ہونے والے کارروائیوں کے دوران 8 منشیات فروشوں سمیت 28ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر17 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس،2 عدد کلاشنکوف،26عدد پستول برآمد کر لئے گئے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کامیاب کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران ایس ایچ او متنی عبد القیوم خان نے ملزمان مرزا خان ولد حیات خان اورگوہر ولد شمس کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر8 کلو گرام علی کوالٹی چرس،ایس ایچ او تھانہ میچنی گیٹ شہنشاہ خان نے مشہور منشیات فروش اما ن اور شعیب پسران اسما عیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ پھندو قاضی نثار نے منشیات فروش سیدا گل ولد محمد جان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ تہکال شہر یار خان نے مسلم ولد گل بادشاہ کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام چرس، ایس ایچ او بڈھ بیر عبدالعلی نے ملزم زاہد ولد لعل شاہ کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ چمکنی نے ملزم اقبال ولد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4کلو گرام چرس برآمد کی ہے، جاری کریک ڈاؤن کے دوران28 جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 عدد کلاشنکوف،26عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے