رانا ثنا اللہ پر گاڑی سے بیگ برآمدگی کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے،اہلیہ کا الزام

رانا ثنا اللہ پر گاڑی سے بیگ برآمدگی کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے،اہلیہ کا ...
رانا ثنا اللہ پر گاڑی سے بیگ برآمدگی کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے،اہلیہ کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے کہاہے کہ راناثنا اللہ کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ راناثنا اللہ کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے اوران پردباؤڈالاجا رہا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں بیگ ہوناتسلیم کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدررانا ثنا اللہ سے ان کی اہلیہ نے اے این آفس میں ملاقات کی،جو 15منٹ جاری رہی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ راناثنا اللہ کے حوصلے بلند ہیں،ان سے جب ملاقات ہوئی توکمرے میں 7 پولیس اہلکار موجودتھے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ راناثنا اللہ کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے اوران پردباو¿ڈالاجا رہا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں بیگ ہوناتسلیم کریں۔