صبح سویرے ڈالر اتنا سستا ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

صبح سویرے ڈالر اتنا سستا ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
صبح سویرے ڈالر اتنا سستا ہو گیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی کومزید مشکل بنا دیاہے اور شہری پریشانیوں کا شکار ہیں لیکن اب پاکستانیوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں آیا ہے جس نے مرجھائے چہروں کو کھلا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ڈالر کے حوالے سے تو اچھی خبریں آ رہی ہیں تاہم سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 996 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہوا اور انڈیکس51 پوائنٹس کمی کے ساتھ ہی 33 ہزار 944 آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -