منشیات سمگلنگ کیس ، رانا ثنااللہ کو کتنی سزا ہو سکتی ہے ؟ سن کر پوری ن لیگ شدید پریشان ہو جائے گی

منشیات سمگلنگ کیس ، رانا ثنااللہ کو کتنی سزا ہو سکتی ہے ؟ سن کر پوری ن لیگ ...
منشیات سمگلنگ کیس ، رانا ثنااللہ کو کتنی سزا ہو سکتی ہے ؟ سن کر پوری ن لیگ شدید پریشان ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ، اے این ایف نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے پندرہ کلو ہیروئن برآمد ہو گئی ہے اس لیے مزید تفتیش نہیں کرنی ہے اس لیے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے ۔ اے این ایف کی جانب سے رانا ثنا اللہ پر ایف آئی آر میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ سیکشن 9 لگایا گیاہے جس کے مطابق ملزم کو 10 کلو یا اس سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید یا سزائے موت دی جا سکتی ہے جبکہ اس کے علاوہ تین لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جاتا ہے ۔انسداد منشیات ایکٹ کے تحت 100 گرام منشیات برآمد ہونے پر دو سال تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔رانا ثنااللہ پر ڈرگ ڈیلر ز اور کالعدم تنظیموں سے روابط کا بھی الزام عائد کیا گیاہے ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا جبکہ غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی بھی اجازت نہیں تھی اس کے علاوہ ضلع کچہری کے مین گیٹ اور احاطے میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

مزید :

قومی -