”اے این ایف تو منشیات کے خلاف کارروائی کرنے والی فورس ہے، حیران ہوں کہ۔۔۔“ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر وفاقی وزیر علی زیدی بھی حیران رہ گئے

”اے این ایف تو منشیات کے خلاف کارروائی کرنے والی فورس ہے، حیران ہوں کہ۔۔۔“ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اے این ایف تو منشیات کے خلاف کارروائی کرنے والی فورس ہے، علی زیدی انہوں نے کہاکہ حیران ہوں رانا ثناء اللہ پر کرپشن کا نہیں منشیات کا کیس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے حنیف عباسی بھی منشیات کیس میں پکڑے گئے تھے۔علی زیدی نے کہاکہ ٹی وی پر ایک چھوٹا بچہ کہتا ہے پیچھے تو دیکھو، میں اپوزیشن کو کہتا ہوں آگے تو دیکھو ہوتا کیا ہے؟انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا واضح اصول ہے کہ کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔علی زیدی نے کہاکہ ہماری حکومت میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔کیا علیم خان کی گرفتاری بھی سیاسی انتقام تھا؟ اپوزیشن پر ہماری حکومت نے ابھی تک کوئی کیس نہیں بنایا۔علی زیدی نے کہاکہ ہماری حکومت نے انکی ٹی ٹیز ضرور پکڑی ہیں، پاناما اور جعلی اکاونٹس کیس ہمارے دور میں نہیں بنے۔