پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر لیگی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر کارکنان کا احتجاج اور پھر۔۔۔ افسوسناک خبرآگئی

پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر لیگی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر کارکنان کا احتجاج اور ...
پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر لیگی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر کارکنان کا احتجاج اور پھر۔۔۔ افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) ن لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کے پارٹی چھوڑنے کے معاملے پر(ن) لیگی کارکن مشتعل ہو گئے اور اشرف انصاری کے گھر کے باہر احتجاج شروع کر دیا جس پراشرف انصاری کے بیٹوں اور سکیورٹی گارڈز نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔کوریج کیلئے موجود صحافیوں پر بھی فائرنگ کی گی۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے 2افراد کو حراست میں لے لیا۔اشرف انصاری نے مسلم لیگی کارکنوں بات کرتے ہوئے کہاکہ میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا میرے ساتھ میری ہی پارٹی رہنماو¿ں نے حملہ کروایا ہے۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عثمان بٹ اور عامر سہیل کو گرفتا ر کرلیا،باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ ایم پی اے اشرف انصاری کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔