مجھے لمبے جسمانی ریمانڈپرکوئی اعتراض نہیں ،آصف زرداری کے ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

مجھے لمبے جسمانی ریمانڈپرکوئی اعتراض نہیں ،آصف زرداری کے ریمانڈ میں 13 روز کی ...
مجھے لمبے جسمانی ریمانڈپرکوئی اعتراض نہیں ،آصف زرداری کے ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے ریمانڈ میں مزید13 روزکی توسیع کردی ،عدالت نے سابق صدر کو 15 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو منی لانڈرنگ کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت پیش کیاگیا،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفرعباسی نے کہا کہ پارک لین کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے،ملزم کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع دی جائے،اس پر عدالت نے کہا کہ ایک کے بعد دوسرے پھر تیسرے کیس میں گرفتارکیا جائے گا،بہتر نہیں تمام مقدمات کے افسروں کو تفتیشی کی اجازت دے دیں،جج ارشد ملک نے کہاکہ ایسا کرنے سے باربارگرفتاری اور ریمانڈکی ضرورت نہیں پڑے گی،عدالت نے سابق صدر سے استفسار کیا کہ زرداری صاحب بتائیں آپ کو کیسے سہولت رہے گی؟سابق صدر نے کہا کہ مجھے لمبے جسمانی ریمانڈپرکوئی اعتراض نہیں ،عدالت نے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 15 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔