پیپلزپارٹی کی ایک اور خاتون رہنماءکیخلاف ریفرنس دائر ہوگیا

پیپلزپارٹی کی ایک اور خاتون رہنماءکیخلاف ریفرنس دائر ہوگیا
پیپلزپارٹی کی ایک اور خاتون رہنماءکیخلاف ریفرنس دائر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) نیب راولپنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں سینیٹر رو بینہ خالد کے ساتھ ساتھ دیگرافراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں مبینہ طور پر خورد برد کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب)کی طرف سے کہا گیاہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 30 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایاہے۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کے ملزمان نے کرپشن کی ہے۔سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کی تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا۔