اڑتے جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک

اڑتے جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک
اڑتے جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں ایک گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مرنے والا شخص جہاز کے لینڈنگ گئیر سے گرا اور وہ غیرقانونی طریقے سے نجی پرواز پر سوار ہوا تھا۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اس نے کسی زور دار چیز کی اونچائی سے گرنے کی آواز سنی جس پر گھبرا کر گھر سے باہر آکر دیکھا تو ایک شخص کی خون آلود لاش پڑی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے اڑنے والی پرواز میں پیش آیا۔ جہاز کے لینڈنگ گئیر سے ایک بیگ، پانی کی بوتل اور کھانے کی اشیاءبھی ملیں ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا جبکہ ائیر لائن حکام نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لاش کی شناخت جاری ہے۔

مزید :

برطانیہ -