عمران صاحب !رانا ثنااللہ نواز شریف کا شیر ،ہر جھوٹے وار کاڈٹ کر مقابلہ کرے گا،مریم اورنگزیب

عمران صاحب !رانا ثنااللہ نواز شریف کا شیر ،ہر جھوٹے وار کاڈٹ کر مقابلہ کرے ...
عمران صاحب !رانا ثنااللہ نواز شریف کا شیر ،ہر جھوٹے وار کاڈٹ کر مقابلہ کرے گا،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب !رانا ثنااللہ نواز شریف کا شیر ہے ، راناثنااللہ ہرجھوٹے وارکاڈٹ کرمقابلہ کرےگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران صاحب آپ سے دوسرے پرالزام بھی عقل سے نہیں لگایا جاسکتا،پوراپاکستان راناثناااللہ کی بے گناہی کی گواہی دے رہاہے،انہوں نے کہا کہ جو مرضی کرلیںسلیکٹڈ وزیراعظم اور علیمہ باجی چور کانعرہ بند نہیں ہوگا،جب رانا ثنا اللہ کیخلاف کچھ نہ ملاتو گھٹیا الزام لگانے کی کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کس کس پر کیاکیاالزام لگوائیں گے ،عمران خان کو نالائق ،نااہل اور سلیکٹڈتو22 کروڑ عوام کہہ رہی ہے ۔