الیکشن کمیشن کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم ،شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس

الیکشن کمیشن کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم ،شاہ ...
الیکشن کمیشن کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم ،شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیااور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں این اے 259 سے شاہ زین بگٹی نے کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل امیدوار طارق محمد کیتھران الیکشن ٹریبونل سے رجوع کررکھاتھا،الیکشن کمیشن نے این اے 259 ڈیزہ بگٹی سے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن واپس لے لیا،الیکشن کمیشن نے این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا، این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر پولنگ 15 جولائی کو ہوگی۔