ترکی سے یونان جانیوالی گاڑی کو حادثہ، 19 پاکستانی جاں بحق

ترکی سے یونان جانیوالی گاڑی کو حادثہ، 19 پاکستانی جاں بحق
ترکی سے یونان جانیوالی گاڑی کو حادثہ، 19 پاکستانی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھنز (ویب ڈیسک) ترکی سے غیرقانونی طریقے سے یونان جانے والے تارکین وطن کی مسافر وین حادثہ کا شکار ہوگئی،حادثہ کے نتیجے میں 19پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19ہو گئی ہےجب کہ ڈرائیور سمیت 15افراد شدید زخمی ہیں،جن کا علاج معالجہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق وین میں 40کے قریب مسافر سوار تھے، جن کا تعلق ضلع منڈی بہاﺅالدین، گجرات گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے، اس خوفناک حادثے میں مرنے والوں میں ضلع منڈی بہاﺅالدین، اور ڈنگہ سمیت دیگر علاقوں کے افراد شامل ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے، جاں بحق ہونے والوں میں منڈی بہاﺅالدین کے علاقہ سوہاوہ کا رہائشی عثمان اور چک ظاہر سے عزیز جبکہ ڈنگہ شہر سے وقار شامل ہے جو کہ ڈنکی لگا کر پاکستان سے ایران پھر ترکی پہنچے تھے اور چند ماہ ترکی میں روزگار کی تلاش کے بعد یونان (یورپ) جانے کیلئے نکلے تھے۔ ترکی اور یونان کے ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور گنجائش سے زیادہ مسافربٹھانے کے باعث پیش آیا، جیسے ہی گاڑی پوائنٹ پر لگی تو ایجنٹ نے گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو ڈال دیا، ویگن بند ہونے کی وجہ سے تمام افراد کا سانس لینا مشکل ہوگیا، جس کے باعث متعدد مسافر بے ہوش ہوگئے بے ہوش ہوجانے والوں کو دیکھ کر ان کے دیگر ساتھی گھبرانے لگے اور انھوں نے گاڑی روکنے کیلئے شور کرنا شور کردیا،اس دوران ترک پولیس نے وین کو مشکوک جان کر پیچھا کیا ان کو شک تھا کہ غیر قانونی طریقہ سے تارکین وطن کو ترکی سے یونان لایا جا رہا ہے پولیس کی دو گاڑیوں نے رکنے کا اشارہ کیامگر ڈرائیور نے ویگن کو نہ روکااوررفتار کو مزید تیز کر لیا،پولیس نے وین کا تعاقب کیا اور مرچ شہرکے قریب گاڑی بے قابو ہوکر ہوٹل کی بلڈنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعدد تارکین وطن جاں بحق اور زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت اور علاج معالجہ کا عمل جاری ہے، حادثے کی زد میں آنے والوں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔