” ڈانس پارٹی کی ویڈیو میں۔۔۔“ ملتان میں 9 افراد کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

” ڈانس پارٹی کی ویڈیو میں۔۔۔“ ملتان میں 9 افراد کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ویب ڈیسک)ملتان کے علاقے حسن آباد میں9 قتل کی واردات پرپولیس کی ابتدائی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں‘پولیس کی اعلی حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق واقعہ کاسبب کرن کی ایک ڈانس پارٹی کی ویڈیوبنی جو اجمل کومقتولہ کرن کے دوست نے سعودی عرب بھجوائی تھی،ویڈیوبھیجنے والے کوبھی شامل تفتیش کرنیکافیصلہ‘فرار ملزم اشمل کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق کرن پہلے خاوند اجمل کے پاس سعودیہ میں مقیم تھی جس نے جدہ میں سٹیچنگ کی چھوٹی سی فیکٹری لگارکھی ہے ‘اس کا والد ظفر اور بھائی اشمل بھی ساتھ مل کر کاروبار کرتے ہیں‘ دوسری جانب ملزم اجمل نے پولیس کوبیان دیاہے کہ اس کے سسرال میں چاروں بہنیں اچھے کردارکی مالک نہیں تھیں‘ڈانس پارٹیوں میں شرکت اورغیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں جنہیں شہر کے جرائم پیشہ اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی‘اس کی سالی روما نے اس کی بیوی کرن کوبھی اس کام میں لگادیاتھا‘دوسری جانب ملزم اجمل کاایک پارٹنر بگا گجر جانوروں کی خریدو فروخت کا کام بھی کرتاہے۔