گرفتاری سے قبل راناثناءاللہ کی زیرصدارت اجلاس کا انکشاف

گرفتاری سے قبل راناثناءاللہ کی زیرصدارت اجلاس کا انکشاف
گرفتاری سے قبل راناثناءاللہ کی زیرصدارت اجلاس کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) گرفتاری سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کا جائزہ لیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق مبینہ طو رپر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے بعض اراکین اسمبلی سے تحریری وضاحت طلب کی جائیگی جبکہ اس اقدام کو کاﺅنٹر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شام ہی رانا ثنااللہ کو موٹر وے پر سکھیکی سے اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے سیکشن سی 9 کے تحت درج کیا گیا ہے ۔