بھارت نے بنگلہ دیش کو 28رنز سے شکست دے دی

بھارت نے بنگلہ دیش کو 28رنز سے شکست دے دی
بھارت نے بنگلہ دیش کو 28رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو28رنز سے شکست دے دی ۔بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 286رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
تفصیل کے مطابق بھارت نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔راہول77،روہت شرما104،ویرات کوہلی 26،رشب پنت 48،ہردیک پانڈیا 0،دھونی 35،کارتک8،بھویشنر کمار 2،محمد شامی 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 5جبکہ شکیب الحسن ،روبیل حسین،سومیا سرکار نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 22،سومیاسرکار 33،شکیب الحسن 66،مستفیض الرحمان 24،لٹن دان 22،مصدق حسین 3،شبیر رحمان 36،مشرفی مرتضیٰ8،روبیل حسین 9سکور پر آوٹ ہوئے جبکہ محمد سیف الدین 51سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔بھارت کے جسپریت بھمرانے 4،ہردیک پانڈیانے3جبکہ چاہل ،محمد شامی اور بھویشنر کمار نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -