وزیراعظم کا پروڈکشن آرڈرز سے متعلق ترمیم کا حکم، معاملہ وزارت قانون کے سپرد

وزیراعظم کا پروڈکشن آرڈرز سے متعلق ترمیم کا حکم، معاملہ وزارت قانون کے سپرد
وزیراعظم کا پروڈکشن آرڈرز سے متعلق ترمیم کا حکم، معاملہ وزارت قانون کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وہ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی سفارتخانے میں قیام کریں گے جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے وزارت قانون کو پروڈکشن آرڈز سے متعلق ترمیم کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔نجی ٹی وی ” جی این این “ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو ا جس دوران انہوں نے کابینہ کو دورہ امریکہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی امریکہ جانے والے وفد میں شامل ہوں گے ، امریکہ جا کر پاکستان کی بات کروں گا اور واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں قیام کروں گا ۔ انہوں نے پروڈکشن آرڈز سے متعلق وزارت قانون کو قوانین میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ہی ان قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ ملنا چاہیے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران یہ معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -