پیپلزپارٹی رہنما روبینہ خالد کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

پیپلزپارٹی رہنما روبینہ خالد کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
پیپلزپارٹی رہنما روبینہ خالد کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے پیپلزپارٹی رہنما روبینہ خالد کےخلاف دائرریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا،نیب کورٹ اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کو16 جولائی کیلئے مقررکردیا،عدالت کی جانب سے شریک ملزمان محمد شفیع اور تابندہ ظفر کیخلاف نوٹسز جاری کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما روبینہ خالد کیخلاف دائر ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 16 جولائی کو ریفرنس کی سماعت کریں گے،عدالت نے شریک ملزمان محمد شفیع اور تابندہ ظفر کو نوٹس جاری کردیئے،روبینہ خالد کیخلاف لوک ورثہ کے فنڈز میں خوردبردکاالزام ہے ،ملزمان پر قومی خزانے کو 30 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔