چینی کی قیمت کیوں بڑھی ہے ؟ جہانگیر ترین نے آخر کار بتا دیا

چینی کی قیمت کیوں بڑھی ہے ؟ جہانگیر ترین نے آخر کار بتا دیا
چینی کی قیمت کیوں بڑھی ہے ؟ جہانگیر ترین نے آخر کار بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہاہے کہ حکومت کے ٹیکس لگانے سے چینی کی قیمت بڑھی ہے ، ٹیکس کا پیسہ حکومت کو جارہاہے شوگرملز کو نہیں ، میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے بلکہ مجھے مشورے کیلئے بلایاجاتاہے ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ کسانوں کیلئے لائیو سٹاک پروگرام کاآغاز کر رہے ہیں ، سندھ حکومت دعوت دینے کے باوجود منصوبے میں شامل نہیں ہوئی ، پروگرام غریب عوام اور چھوٹے کسانوں کیلئے ہے ، زراعت کی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ، منصوبے پر کام چار سال میں مکمل ہو گا ، زراعت کی ترقی کیلئے ورکنگ گروپ قائم کیے گئے ہیں اور منصوبے سے زراعت کے شعبے میں ترقی ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ چاروں صوبوں میں فش فارمنگ کو فروغ دیا جائے گا جبکہ خیبر پختون خواہ میں زراعت کے شعبہ پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ کو روکنے پر کام کررہے ہیں جبکہ بلوچستان کیلئے کچھی کینال منصوبے کیلئے 80 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -