سزایافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کررہا ہے ،بلاول بھٹو کی جہانگیرترین پر تنقید

سزایافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کررہا ہے ،بلاول بھٹو ...
سزایافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کررہا ہے ،بلاول بھٹو کی جہانگیرترین پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جہانگیر ترین پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے سزایافتہ اورنااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کررہا ہے ،آصف زرداری جو عدالت سے سزایافتہ بھی نہیں ان کا انٹرویو سنسر کردیا گیا،یہ ہے نیا پاکستان منافقوں کا پاکستان ایک نہیں دو پاکستان۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر جہانگیر ترین پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سزایافتہ اورنااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کررہا ہے ،آصف زرداری جو عدالت سے سزایافتہ بھی نہیں ان کا انٹرویو سنسر کردیا گیا،یہ ہے نیا پاکستان منافقوں کا پاکستان ایک نہیں دو پاکستان.

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا نجی ٹی وی کو دیا جانے والا انٹرویو روک دیا گیا تھا جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔