راناثنااللہ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں ، سڑکوں پر آنے کا وقت آیا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے : شہبازشریف

راناثنااللہ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں ، سڑکوں پر آنے کا وقت آیا تو پیچھے نہیں ...
راناثنااللہ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں ، سڑکوں پر آنے کا وقت آیا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے : شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ رانا ثنااللہ کو ذاتی طور پر جانتاہوں ، رانا ثنااللہ کی گاڑی میں منشیات کی مخبری عمران خان نے خود کی ، جہاں منشیات بکتی اور استعمال ہوتی تھیں وہاں کارروائی کروائیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ وزیراعظم اوچھے ہتھکنڈوں پر تل گئے ہیں ، بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے رانا ثنااللہ کو گرفتار کیا گیا ، ان ہتھکنڈوں سے غربت ختم کردیں تو ہم سب جیل جانے کیلئے تیار ہیں ، گرفتاریوں سے ہمیں دبا نہیں سکتے ، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ عوام کو کسی صورت بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔شہبازشریف نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سڑکوں پر آنے کا وقت آیا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، عمران خان مجبور کرتے ہیں کہ ان کی باتوں کا جواب دوں ، عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ، ، علیمہ خان نے پیسہ باہر بھیجا اور اس سے اثاثے خریدے ۔

مزید :

قومی -