بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں کوئی گڑبڑ تھی؟ بالآخر کپتان سرفراز احمد بھی میدان میں آ گئے

بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں کوئی گڑبڑ تھی؟ بالآخر کپتان سرفراز احمد بھی ...
بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں کوئی گڑبڑ تھی؟ بالآخر کپتان سرفراز احمد بھی میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بنگلہ دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں بظاہر کوئی گڑبڑ دکھائی نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ دوسروں کے میچز پر فوکس نہیں کر رہ تمام توجہ اپنے میچ پر ہے ، بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ان کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے البتہ ان کیخلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف انگلینڈ نے اچھی باﺅلنگ کی اور دونوں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بظاہر کوئی گڑبڑ دکھائی نہیں دی۔ واضح رہے کہ بھارت کی انگلینڈ کیخلاف کارکردگی پر ان کے اپنے سابق کھلاڑی ہی سوال اٹھا رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر انگلینڈ کے ہاتھوں میچ ہارا تاکہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روک سکے۔

مزید :

کھیل -