آدمی کے ایک ہی دن میں 6 مختلف خواتین پر جنسی حملے

آدمی کے ایک ہی دن میں 6 مختلف خواتین پر جنسی حملے
آدمی کے ایک ہی دن میں 6 مختلف خواتین پر جنسی حملے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک ایسے بدطینت کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ایک ہی دن میں 6خواتین پر جنسی حملے کیے۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص نے یہ تمام حملے ساﺅتھ نورووڈ کنٹری پارک میں واک اور جاگنگ کرنے آئی خواتین پر کیے۔ تمام متاثرہ خواتین کی عمریں 30سے 60سال کے درمیان تھیں۔ پولیس نے تاحال ملزم کا نام اور عمر ظاہر نہیں کیے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ”ملزم نے صرف خواتین پر جنسی حملے ہی نہیں کیے تھے بلکہ ان میں سے 4کے موبائل فون بھی چھینے، چنانچہ اس کے خلاف جنسی حملوں اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک خاتون سے صبح 10بج کر 50منٹ پر فون چھینا گیا اور ایک سے سہ پہر 3بجے۔ پولیس نے خواتین کی طرف سے پے درپے شکایات موصول ہونے پر وہاں آفیسرز تعینات کیے جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر لیا جو نئے شکار کی تلاش میں تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ