آرمی چیف سے روسی ہم منصب کی ملاقات، ایسی باتوں پر غور کہ امریکہ بہادر کی نیندیں اڑجائیں

آرمی چیف سے روسی ہم منصب کی ملاقات، ایسی باتوں پر غور کہ امریکہ بہادر کی ...
آرمی چیف سے روسی ہم منصب کی ملاقات، ایسی باتوں پر غور کہ امریکہ بہادر کی نیندیں اڑجائیں

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے روسی ہم منصب کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعلقات اور تربیت پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تعاون خطے کے امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا ، پاکستان باہمی تعاون اورتعلق پریقین رکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے خطے کی اقتصادی ترقی بھی ہوگی۔ روسی آرمی چیف جنرل اولیگ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کےخلاف کامیابیوں کوسراہا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /دفاع وطن