اپنے گندے جوتوں میں ٹی بیگ رکھنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ پائیں گے

اپنے گندے جوتوں میں ٹی بیگ رکھنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ آزمائے بغیر ...
اپنے گندے جوتوں میں ٹی بیگ رکھنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں کے موسم میں جوتوں سے بدبو آنے کا مسئلہ بھی عام ہو جاتا ہے۔ تاہم اب ایک ’صفائی کی گرو‘ نے اس بدبو سے نجات کا انتہائی آسان حل بتا دیا ہے ۔دی مرر کے مطابق 40سالہ لنزے کرومبی جو سوشل میڈیا پر ’صفائی کی گرو‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے بتایا ہے کہ ٹی بیگ آپ کے جوتوں سے آنے والی بدبو کو ختم کر سکتے ہیں۔
لنزے کرومبی کے مطابق جوتوں سے بدبو پسینے کے باعث ان میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا کی وجہ سے آتی ہے جنہیں ٹی بیگ کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ آپ رات کے وقت اپنے جوتوں میں ٹی بیگ ڈال کر رکھ دیا کریں۔ اگلے روز جب آپ انہیں پہنیں گے تو آپ کو فرق محسوس ہو گا۔ اگر آپ جوتے روزانہ تبدیل کریں اور انہیں خشک ہونے کا وقت دیں تو اس کے نتائج مزید بہتر سامنے آئیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -