دبئی میں دنیا کی تاریخ کے سب سے مہنگے اخروٹ پکڑے گئے، ان میں کیا چھپایا گیا تھا؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

دبئی میں دنیا کی تاریخ کے سب سے مہنگے اخروٹ پکڑے گئے، ان میں کیا چھپایا گیا ...
دبئی میں دنیا کی تاریخ کے سب سے مہنگے اخروٹ پکڑے گئے، ان میں کیا چھپایا گیا تھا؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں دنیا کی تاریخ کے مہنگے ترین اخروٹ پکڑے گئے ہیں جن میں ایسی چیز چھپائی گئی تھی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے ایک خاتون کو گرفتار کیا جس کے سامان سے یہ اخروٹ برآمد ہوئے۔ اس خاتون نے ان اخروٹوں کو توڑ کر ان میں منشیات بھریں اور بڑی مہارت سے انہیں واپس ایسے جوڑ دیا جیسے کبھی توڑے ہی نہ گئے تھے۔
ڈائریکٹر جنرل آف دبئی کسٹمز احمد محبوب مصباح کا کہنا تھا کہ ”اس خاتون کے سامان سے ملنے والے اخروٹوں سے تین کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس کی قیمت کروڑوں میں تھی۔ منشیات سمگلر حالیہ سالوں میں نت نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں۔ ہم نے ایک اور شخص کو چند ہفتے قبل پکڑا تھا جو اپنے فون کی بیٹری میں منشیات بھر کر لا رہا تھا۔ رواں سال جنوری سے مارچ تک صرف تین مہینوں میں دبئی ایئرپورٹ پر 937مردوخواتین کو گرفتار کیا گیا ہے جو اپنے سامان میں منشیات اور دیگر ممنوعہ چیزیں لا رہے تھے۔“

مزید :

عرب دنیا -