رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ن لیگ کا اجلاس، مریم نواز فیصلوں سے لاعلم ، خود ہی ٹوئٹر پر اقرار کرلیا

رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ن لیگ کا اجلاس، مریم نواز فیصلوں سے لاعلم ، خود ...
رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ن لیگ کا اجلاس، مریم نواز فیصلوں سے لاعلم ، خود ہی ٹوئٹر پر اقرار کرلیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثناءاللہ خان کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کی عدالت میں پیشی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ نواز شریف کا ہر وفادار ساتھی جعلی اعظم کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے کیونکہ وہ اس کے جھوٹوں، منافقت اور غلاظت کا پردہ چاک کرتا ہے۔ فرعون اعظم ! جن حرکات کو تم جائز قرار دے رہے ہو وہ کل جب تم پر استعمال ہوں گی تو چیخنا مت! تمہارے لیے کوئی آواز نہیں اٹھے گی۔‘

اس ٹویٹ پر شہزاد سید نامی ایک لیگی کارکن نے ن لیگ کی نائب صدر سے آج کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں سوال پوچھا تو مریم نواز نے کہا کہ انہیں ان فیصلوں کا علم نہیں ہے کیونکہ وہ پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ رانا ثناءاللہ خان کی گرفتاری پر منگل کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ اس اجلاس میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی (ارکان اسمبلی) نے شرکت کی تھی ، مریم نواز چونکہ پارلیمان کی رکن نہیں ہیں اس لیے وہ مذکورہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد