امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا، پاکستانیوں ...
امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا ہے جو کہ پاکستان کی سفارتکاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم جنداللہ، جیش العدل اور فدائین اسلام کو بھی غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں میں شامل کر دیاہے جبکہ امریکہ میں ان کے تمام تر اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کاررائیوں میں ملوث ہے، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اےکی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے، بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور بی ایل اے نے مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان طویل عرصے سے امریکا سے بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں پر ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہو گی۔