سندھ حکومت کی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ

سندھ حکومت کی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ
سندھ حکومت کی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈکوآرڈی نیشن ڈپارٹمنٹ میں تبادلے وتقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے شفیق احمدکو کمشنرسکھرڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔جبکہ گریڈ20کے ایم ڈی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارتی کابھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی کورنگی شازیہ عبداللہ کومحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ شہریار گل کوڈی سی کورنگی تعینات کر دیا گیاہے ۔گریڈ19کے نثاراحمدمیمن ڈی سی سانگھڑ،سیکرٹری انٹر پروونشنل کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ محسن علی شاہ کمشنر بےنظیرآباد اوررفیق احمد کومحکمہ سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنےکی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔