پولیس گردی کے خلاف احتجاج ،مظاہرین نے چوکی کو آگ لگادی

پولیس گردی کے خلاف احتجاج ،مظاہرین نے چوکی کو آگ لگادی
پولیس گردی کے خلاف احتجاج ،مظاہرین نے چوکی کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مبینہ پولیس تشدد کے نتیجے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس گردی کے خلاف احتجاج گزشتہ 9 گھنٹے سے جاری تھا۔مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے بچوں کی لڑائی کے بعد گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور دوران تشدمقصود نامی نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے چوکی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چوکی کو آگ لگا دی مظاہرین نے پولیس چوکی کے باہر کھڑی وین کو بھی نقصان پہنچایا ۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی ۔سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔