رانا ثناءاللہ کو سزادی گئی تو لوگ تسلیم نہیں کریں گے ،آئینی ماہر رشید اے رضوی کی رائے

رانا ثناءاللہ کو سزادی گئی تو لوگ تسلیم نہیں کریں گے ،آئینی ماہر رشید اے رضوی ...
رانا ثناءاللہ کو سزادی گئی تو لوگ تسلیم نہیں کریں گے ،آئینی ماہر رشید اے رضوی کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر رشید اے رضوی نے کہاہے کہ ایک بیوقوف آدمی پر بھی یہ کام نہیں کرتا جس کا الزام راناثناءاللہ پر لگایاگیاہے ، اب اگر رانا ثناءاللہ کو سزادے بھی دی جائے تو لوگ اس کوتسلیم نہیں کریں گے ۔جیونیوز کے پر وگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہاہے کہ رانا ثنا ءاللہ کا کیس بہت ہائی پروفائل ہے ، ابھی تک لوگوں کویقین نہیں آیا کہ اس میں کوئی صداقت ہے ، اس لئے اے این ایف کو چاہئے تھا کہ جب ان کواطلاع تھی کہ رانا ثناءاللہ ہیروئن لے جارہے ہیں تو اپنے ساتھ مجسٹریٹ کورکھ لیتے ، اس لئے محتاط ہوکر چلنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف کے مقدمات میں ضروری نہیں ہوتا کہ سویلین کو پارٹی بنایا جائے لیکن جس آدمی کوگرفتار کیا گیاہے وہ ایک بڑی سیاسی شخصیت ہے، اس لئے محتاط ہوکر چلنا چاہئے تھا ۔ رشید اے رضوی نے کہاکہ اے این ایف کے لوگ تو بیان دیں گے کہ یہ چیزیں ہمارے سامنے گاڑی سے نکلیں ہیں ، اس سے شہادت تو ہوجائے گی لیکن اس طرح لوگوں کو انصاف ہوتا نظر نہیں آتا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بیوقوف آدمی پر بھی یہ کام نہیں کرتا جس کا الزام راناثناءاللہ پر لگایاگیاہے ، اب اگر رانا ثناءاللہ کو سزادے بھی دی جائے تو لوگ اس کوتسلیم نہیں کریں گے ۔

مزید :

قومی -