ٹی وی نہ اخبار اور نہ ہی اے سی ، عام فرشی گدا، رانا ثناءاللہ کو جیل میں کس طرح رکھا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ٹی وی نہ اخبار اور نہ ہی اے سی ، عام فرشی گدا، رانا ثناءاللہ کو جیل میں کس طرح ...
ٹی وی نہ اخبار اور نہ ہی اے سی ، عام فرشی گدا، رانا ثناءاللہ کو جیل میں کس طرح رکھا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیرقانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر راناثنااللہ کو جیل میں عام کیٹگری میں رکھا گیا ہے ، ا نہیں نہ تو ٹی وی کی سہولت حاصل ہے اور نہ ہی اخبارکی سہولت دی گئی ہے بلکہ وہ اپنی بیرک میں موجود دوسرے قیدیوں کے ساتھ گپ شپ کر کے دل بہلائیں گے ۔نجی ٹی وی اب تک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کو گرفتار کیے گئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو جیل میں عام قیدی کی حیثیت سے رکھا گیا ہے ، جیل میں ا نہیں نہ تو ٹی وی کی سہولت حاصل ہے اور نہ ہی اخبارکی سہولت دی گئی ہے بلکہ وہ اپنی بیرک میں موجود دوسرے قیدیوں کے ساتھ گپ شپ کر کے دل بہلائیں گے ۔ رانا ثناءاللہ کو سونے کے لئے عام فرشی گدا مہیا کیا گیا ہے ۔کیمپ جیل کی اس بیرک میں اے سی کی سہولت موجود نہیں بلکہ گرمی کا مقابلہ کرنے کیلئے صرف ایک پنکھا نصب ہے ۔جیل ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل ہیں ۔مسلم لیگی رہنما کیلئے ان کے اہل خانہ کی جانب سے گھر کا کھانا بھجوایا گیا تھا جو واپس کر دیا گیا جس کے باعث وہ کیمپ جیل میں قیدیوں کیلئے بننے والا کھانا کھائیں گے ۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ جمعرات کے روز ان سے ملاقات کے لئے آسکتے ہیں ۔آئندہ ہفتے سے باقاعدہ ملاقات کا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔