خیبرپختونخوا پھر بازی لے گیا ،مختلف شہروں کےمابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلو میٹر فی مسافر نئے کرائے نامے تیار

خیبرپختونخوا پھر بازی لے گیا ،مختلف شہروں کےمابین اور اندرون شہر ڈیزل سے ...
خیبرپختونخوا پھر بازی لے گیا ،مختلف شہروں کےمابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلو میٹر فی مسافر نئے کرائے نامے تیار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور نے صوبے میں مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلو میٹر فی مسافر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔جن کے تحت فلائنگ کوچز 1.16روپے، اے سی بسیں 1.36روپے، عام بسیں 1.01روپے اور لگثرری بسیں 1.11روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز75روپے، اے سی بسیں 88روپے، عام بسیں 66روپے اور لگثرری بسیں 72روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز226روپے، اے سی بسیں 265روپے، عام بسیں197روپےاورلگژری بسیں216روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز 371روپے،اے سی بسیں435 روپے، عام بسیں323روپے اور لگژری بسیں355روپےاورپشاور سےہری پورکیلئےفلائنگ کوچز181روپے،اے سی بسیں212 روپے ،عام بسیں 158روپے اور لگژری بسیں 173روپے کرایہ چارج کریں گی۔

مزید برآں پشاورسےایبٹ آباد کیلئے فلائنگ کوچز226روپے، اے سی بسیں 265روپے، عام بسیں 197روپے اورلگژری بسیں 216روپے,پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز256روپے، اے سی بسیں 301روپے، عام بسیں 301روپے اورلگژری بسیں 245روپے,پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز67روپے، اے سی بسیں 79روپے، عام بسیں 59روپے اورلگژری بسیں 64روپے,پشاور سے ملاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز137روپے، اے سی بسیں 160روپے، عام بسیں 119روپے اورلگژری بسیں 131روپے,پشاور سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچز205روپے، اے سی بسیں 441روپے، عام بسیں 179روپے اورلگژری بسیں 196روپے,پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز200روپے، اے سی بسیں 234روپے، عام بسیں 174روپے اورلگژری بسیں 191روپے,پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز290روپے، اے سی بسیں 340روپے، عام بسیں 252روپے اورلگژری بسیں 277روپے,پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز423روپے، اے سی بسیں 496روپے، عام بسیں 369روپے اورلگژری بسیں 405روپے,پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز31روپے، اے سی بسیں 37روپے، عام بسیں 27روپے اورلگژری بسیں 30روپے کرایہ وصول کریں گے۔

اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا و معذور خصوصی افراد اور 60برس سے زائد عمر کے بزرگ مسافروں کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصدموجودہ رعایت برقرار رہے گی جبکہ ائرکنڈیشنز کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -