سیکیورٹی کے پیش نظر شہر لاہور میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز،سینکڑوں افراد کی بائیومیٹرک تصدیق

سیکیورٹی کے پیش نظر شہر لاہور میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز،سینکڑوں افراد ...
سیکیورٹی کے پیش نظر شہر لاہور میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز،سینکڑوں افراد کی بائیومیٹرک تصدیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر سیکیورٹی کے پیش نظر سرچ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہے، تھانہ جوہر ٹاون میں جھگیاں ایکسپو سنٹر، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں دھلا فلیٹس، سنٹرل فلیٹس ماڈلٹاون ایکسٹینشن، بھسین گاؤں سے متعدد مقامات پر سرچ آپریشنز کا عمل جاری ہے،اسی طرح تھانہ لٹن روڈ، لاری اڈا، شفیق آباد، بادامی باغ اور تھانہ شمالی چھاؤنی، تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں متعدد آبادیوں اور علاقہ تھانہ نواب ٹاؤن، ستوکتلہ اور نشتر کالونی کے کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشنز کئے گئے۔

سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس او ایچ اوز نے نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کیا گیا، اس ضمن میں سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، کرایہ داروں کے کوئف اور متعدد ہوٹلز بھی چیک کئے گئے۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کے اضافی دستے مسلسل پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراََ 15پر دیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -