شہر قائد میں محبت خان نے محبت کرنے والے لڑکا لڑکی کو قتل کردیا

شہر قائد میں محبت خان نے محبت کرنے والے لڑکا لڑکی کو قتل کردیا
شہر قائد میں محبت خان نے محبت کرنے والے لڑکا لڑکی کو قتل کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے بلوچ گوٹھ میں زاہد اور ناہید کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو لڑکی کے چچا محبت خان نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

محبت خان نے صبح کے وقت فائرنگ کرکے زاہد کو قتل کیا جبکہ ناہید شدید زخمی ہوگئی تھی جو رات گئے ہسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -